۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ترجمان وزارت خارجہ ایران

حوزہ/ اسرائیلی وزیر خارجہ کی مبالغہ آرائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: "ایران کو جوابدہی کا حق حاصل ہے۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ١٠ ستمبر ٢٠٢١ کو ایک ٹویٹ میں اسرائیلی وزیر خارجہ کی مبالغہ آرائی کے جواب میں لکھا: غیر قانونی اسرائیلی حکومت ، اپنے غیر قانونی ایٹم بم اور این پی ٹی میں شامل ہونے سے انکار کے بعد ، ایک بار پھر ایران کو دھمکی دے رہی ہے ، جو کہ این پی ٹی کا رکن ہے اور دنیا کا سب سے زیادہ معائنہ شدہ جوہری پروگرام ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "مغرب کا یہ عزیز تاوان کا عادی ہے ، لیکن دنیا کو اس کی غیر مستحکم نوعیت کا احساس ہو گیا ہے۔"

خطیب زادہ نے کہا: ایران جوابدہی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کی مبالغہ آرائی پر ایران کا دندان شکن جواب

حوزہ کے مطابق ، ماسکو کا سفر کرنے والے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام لگایا۔ انہوں نے (جمعہ) ١٠ ستمبر ٢٠٢١ کو سپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے راستے پر ہے اور اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اسرائیل اسے جواب دے گا۔

مزید پڑھیں: تل ابیب کے وزیر خارجہ کی ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں دوبارہ دھمکیاں، ایران نے جواب میں اسرائیل کی دھمکیوں کو گیدڑ بھبھکیاں قرار دیا

انہوں نے کل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اس کے دہانے تک جانے دیں گے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا اور وہ اسے اس لائن کو عبور نہیں کرنے دے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .